ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں راجیہ اتسوا کی تیاری - لال پیلی جھنڈیوں اور رنگین قمقموں سے شمس الدین سرکل کو سجایا گیا

بھٹکل میں راجیہ اتسوا کی تیاری - لال پیلی جھنڈیوں اور رنگین قمقموں سے شمس الدین سرکل کو سجایا گیا

Mon, 31 Oct 2022 14:24:43    S.O. News Service

بھٹکل 31/ اکتوبر (ایس او نیوز) یکم نومبر کو کنڑا راجیہ اتسوا منانے کے سلسلے میں جہاں ضلع انتظامیہ کی طرف سے اپنے طور پر تیاریاں کی جا رہی ہیں ، وہیں پر کنڑا تنظیمیں بھی اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں.

اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر امسال بھٹکل میں راجیہ اتسوا کے حوالہ سے قلب شہر میں واقع شمس الدین سرکل کو لال اور پیلے رنگ کی جھنڈیوں اور رنگین قمقموں سے بڑے خوبصورت انداز میں سجایا گیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ شمس الدین سرکل پر آرائش کا یہ کام اسارکیری بھونیشوری کنڑا سنگھا کی جانب سے کیا گیا ہے جو شہر کے بیچ سے گزرتی سواریوں اور عام لوگوں کے لئے دلکشی کا باعث بنا ہے ۔ رات کے وقت خوبصورت رنگین قمقموں کی وجہ سے یہ نظارہ اور بھی خوبصورت ہو جاتا ہے ۔ 
 


Share: